مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ کے اس اعلان کے بعد کہ ایران نے ہائپر سونک میزائل تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے، اپنے ایک پیغام میں اس اہم کامیابی کے حصول پر جنرل حاجی زادہ اور ایرو اسپیس فورس کے ماہرین کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر دیئے جانے والے اس بیان میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ غیر معمولی صلاحیت کے حامل ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کی تیاری، رفتار کا ریکارڈ توڑنا، دنیا کے تمام میزائل شکن سسٹم سے عبور کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کی صلاحیت ملک کی دفاعی صنعت میں سائنس اور ایمان کے امتزاج کی واضح علامت ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ خدا میرے بھائی جنرل حاجی زادہ اور سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے تمام بہادر ماہرین کو سلامت رکھے۔
بیلسٹک میزائل کی تیاری علم اور ایمان کے امتزاج کی واضح علامت ہے، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کو ہائپر سونک میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے پر سراہا اور اس کامیابی کو ملک کے دفاعی شعبے میں علم و ایمان کے امتزاج کی واضح نشانی قرار دیا۔
News ID 1913109
آپ کا تبصرہ